اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بلوچستان ضلع بولان تحصیل بھاگ گاؤں چھلگری کے امام بارگاہ کاظمیہ میں خودکش دھماکہ کی شدید مذمت و انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری فرزند رسولؐ خُدا حضرت امام حسین ؑ ہمارا وجود اور ہماری شناخت ہے، خودکش حملوں اور دہشتگردی کے واقعات سے عزاداری کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ عزاداری کی بقاء اور فروغ کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔ عزادارن مظلوم کربلا پہلے سے بھی زیادہ عقیدت و احترام و جوش جذبے سے بھرپور انداز میں عزاداری حضرت امام حسین ؑ منائیں۔ سکیورٹی کے نام پر عزاداری کو محدود کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث قاتلوں اور اُن کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲